علاقائی خبریں

ملک سعید ا حمد کھچی کو نمبردار بننے پر مبارکبادوں کے سلسلہ جاری

نول پلاٹ (مزمل جوئیہ )ملک سعید ا حمد کھچی سابقہ چیئرمین یونین کونسل کو نمبردار 11جیڈی کالاپور بننے پر مبارکبادوں کا سلسلہ جاری
تفصیلات کے مطابق سابقہ چیئرمین ملک سعید احمد کھچی کو کمشنر ساہیوال ڈویژن نے 11 جیڈی کالا پور اوکاڑہ کو نمبردار منتخب کر دیا اہلیانِ علاقہ نے ملک سعید احمد کھچی کو گاؤں کا میرٹ پر نمبردار منتخب کرنے پران کے اس فیصلے کو سراہا ہے نمبردار منتخب ہونا ان کی عوام دوستی کا ثبوت ہے اس سلسلہ میں ملک سلیم کچھی نے اس بات کا اعادہ کیا کہ ہم ریونیو افسران اور حکومتی ویژن کے مطابق اپنے گاؤں کی فلاح و بہبود اور ان کی خدمت ہمیشہ کی طرح جاری وساری رکھیں گے اس موقع پر رائے شیر علی کھرل ممبر اوورسیز کمیشن پنجاب ،راۓ خالد سرور کھرل نمبردار 12 جیڈی ،میاں مزمل حسین جوئیہ سابق صدر راوی پریس کلب نول پلاٹ اوکاڑہ ،ملک اللہ یار ولی کچھی نے ملک سعید احمد کھچی کو مبارک باد دی اور پھولوں کا گلدستہ دیا

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button