علاقائی خبریں
یوم دفاع افواج پاکستان اور قوم کی قربانیوں کی یاد دلاتا ہے۔ حکیم مدثر احمد
واربرٹن(نامہ نگار )6 ستمبر یومِ دفاع پاکستان کا دن ہمیں افواج پاکستان اور قوم کی قربانیوں کی یاد دلاتا ہے۔ حکیم مدثر احمدطبی کونسل واربرٹن کے جنرل سیکرٹری حکیم مدثراحمد نے کہا نے یوم دفاع کے حوالے سے اپنے بیان میں کہا 6 ستمبر یوم دفاع کے موقع پر اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ یوم دفاع ہمارا عزم مضبوط کرتا ہے. 6 ستمبر پاکستان کی تاریخ کا وہ دن جب جرات اور بہادری کی نٸ تاریخ رقم ہوٸی جو رہتی دنیا تک درخشاں رہے گی
ہم ان تمام شہیدوں , غازیوں دلیروں اور بہادروں کو سلام پیش کرتے ہیں اور ان سب کے لییے مل کے دعا کرتے ہیں کہ اللہ ان کے درجات بلند فرمائے .اور ہمارے وطن عزیز کو رہتی دنیا تک قائم و دائم رکھے.