علاقائی خبریں

سرزمین فاروق آباد میں یوم تحفظ ختم نبوت کے موقع پر عظیم الشان ریلی کا اہتمام

شیخوپورہ ( حافظ عثمان ہاشمی ) سرزمین فاروق آباد میں یوم تحفظ ختم نبوت کے موقع پر عظیم الشان ریلی کا اہتمام کیا گیا جس میں فاروق آباد کی تمام مذہبی جماعتوں نے شرکت کی ریلی کے شرکاء نے ہاتھوں میں بینر اور پلے کارڈ پکڑ رکھے تھے جن پر آقائے دوجہاں ﷺکی عظمت وشان اور عقیدہ ختم نبوت کے نعرے درج تھے،ریلی میں ممتاز عالم دین مولانا سلیمان اثری،صاحبزادہ قاری شاہد محمود سعیدی،ملک طلحہ خالد صدر اہلحدیث یوتھ فورس فاروق آباد ، سردار مقصود ڈوگر ،سردار غلام رسول ڈوگر، ملک سردار محمد امیر مرکزی جمعیت اہلحدیث ، چوہدری عبدالرحمان کمبوہ ، چوہدری عمر حیات ، حافظ عزیز الرحمن اسد ، ڈاکٹر امین اظہر، ملک شفیق الرحمن ، حافظ محمود قاسم، ملک شعیب خالد ایڈووکیٹ ، صدر متحد امن کونسل ملک محمد صدیق آڑھتی،مولانا محمد شہزاد رضوی،عدیل اعجاز قادر چیمہ، قاری طالب حسین چشتی،علامہ ضیا المصطفیٰ طیب،علامہ غلام مصطفےٰ حیدری،سردار سرفراز ڈوگر،قاری زاہد محمود سعیدی،پروفیسر ابوبکر صدیق،ملک ضیا الرحمن ایڈووکیٹ،میاں شفقت،شیخ وقاص اور دیگر معززین شہر کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔ریلی چونگی نمبر 3سے شروع ہوکر اندرون شہر اور اپروچ روڈ سے لاری اڈہ فاروق آباد پر آکردعائے خیر کے ساتھ اختتام پذیر ہوئی اختتام ریلی پر شرکاء اور معززومحترم علماء اکرام کو مہتمم جامعہ دارالعلوم رحمانیہ لاری اڈہ صاحبزادہ قاری شاہد محمود سعیدی کی طرف سے ظہرانہ پیش کیا گیا۔(فاروق آباد: یوم تحفظ ختم نبوت کے موقع پر عظیم الشان ریلی میں شہر بھر کے ممتاز علماء اکرام شریک ہیں)

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button