علاقائی خبریں
راجہ چوک حافظ اباد میں عظیم الشان سالانہ محفل نعت کا انعقاد
حافظ اباد (حافظ نعیم قیصر) حافظ اباد گزشتہ 37 سال سے حافظ اباد کی میلاد کمیٹی انجمن عاشقان رسول راجہ چوک حافظ اباد میں عظیم الشان سالانہ محفل نعت کا انعقاد ہوا ہر سال کی طرح اس سال بھی ملک کے نامور نعت خواں حضرات اور خطیب نے شرکت کی نعت خواں حضرات میں شامل شہزاد حنیف مدنی اور پروفیسر ڈاکٹر عبدالرؤف روفی شامل تھے اور وکیل اہل سنت فخر اہل سنت حضرت علامہ مفتی ثمر عباس قادری نے اپنے خطاب سے لوگوں کو مستفید کیا محفل پاک میں لوگوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی اور انتظامیہ انجمن عاشقان رسول کی جانب سے ضلع انتظامیہ اور دیگر محکمہ کا شکریہ ادا کیا گیا جنہوں نے اس محفل کے انعقاد کی اجازت دی