کرائمز
پولیس نے نان کسٹم پیڈ چھالیہ کی سپلائی ناکام بنادی، ملزم گرفتار
خواجہ اجمیر نگری(مرید حسین باجوہ ) پولیس نے نان کسٹم پیڈ چھالیہ کی سپلائی ناکام بنادی ایس ایس پی ڈسٹرکٹ سینٹرل ،خواجہ اجمیر نگری پولیس نے U4 اسٹاپ نزد اچانک ہوٹل عمر گوٹھ کے پاس بروقت کارروائی کرتے ہوئے نان کسٹم پیڈ چھالیہ کی سپلائی ناکام بناتے ہوئے 1ملزم کو گرفتار کر لیا،ملزمان کرولا کار میں نان کسٹم پیڈ چھالیہ کی سپلائی کررہے تھے جنکے قبضے سے کرولا کار کے اندر موجود 10 بورے چھالیہ وزنی تقریباً 110 کلو برآمد ہوئے،گرفتار ملزم کی شناخت شاھد ولد انوار کے نام سے ہوئی،ملزم کے خلاف ضابطے کی کارروائی مکمل کرکے کسٹم حکام کو آگاہ کردیا گیا ہے، ترجمان ایس ایس پی ڈسٹرکٹ سینٹرل (ذیشان شفیق صدیقی) PPM, PSP