کرائمز

چارلاکھ سے زائد کی آبادی پر مشتمل ٹی ایچ کیو ہسپتال محرومیوں کا شکار

چوک سرو ر شہید (مرزا شہزاد بیگ ) چارلاکھ سے زائد کی آبادی پر مشتمل ٹی ایچ کیو ہسپتال محرومیوں کا شکار، ڈائیلاسز مشین و سٹاف نہ ہونے کی وجہ روزانہ درجنوں مریض کئی کلومیٹر کی مصافت کے بعد ملتان جانے پر مجبور، ڈائیلاسز مشین و سٹاف میسر کیا جائے، مریضوں کا وزیراعلیٰ پنجاب، وزیر صحت پنجاب، کمشنر ڈیرہ غازیخان سے مطالبہ۔اعلیٰ حکام کوڈائیلاسز مشین و سٹاف کے متعلق لیٹر لکھ دیا ہے۔جلد سہولت میسرکر دی جائے۔ ترجمان ٹی ایچ کیو ہسپتال کا مریضوں سے مکالمہ۔ تفصیل کے مطابق چوک سرور شہید جس میں چار لاکھ سے زائد کی آبادی موجود ہے۔آج سے تقریباً 15سال قبل سابق وزیر مشیر صحت خواجہ سلمان رفیق نے ٹراما سنٹر بنانے کا وعدہ کیا تھا، لیکن ٹراما سنٹر دور کی بات پراپر طور پر ٹی ایچ کیو ہسپتال بھی بحال نہ ہو سکا۔ ڈائیلاسز کے مریض جن کا خون مشین کے ذریعے صاف کیا جاتا ہے۔ جس کی وجہ سے ایک مریض کو تقریبا دو سے تین دفعہ ہفتہ میں ہسپتال کا رخ کرنا پڑتا ہے۔ جس پر مریض کے پیٹ کے اندر ایک کیتھیڑ لگایا جاتا ہے جس کے ذریعے مخصوص محلول استعمال کر کے خون کو صاف کیا جاتا ہے۔ اور ایسی مریضو ں کو برقت ڈاکٹر کی ہدایت پر عمل کرنا ہوتا ہے۔ لیکن چار لاکھ سے زائد کی آبادی میں تقریباً ہزاروں کی تعداد میں ایسے مریض موجود ہیں جو ڈائیلاسزجیسی مرض سے لاحق ہیں ۔ لیکن افسوس کی بات یہ ہے کہ اتنی آبادی ہونے کے باوجود بھی اتنی خوبصووت بلڈنگ کے ہونے کے باوجود بھی جو کہ بالکل خالی ہے۔ جس میں درجنوں ایسے پروجیکٹ کا آغاز کیا جاتا ہے۔ اس میں ڈائیلاسز مریضوں کے چیک اپ کیلئے مشین و سٹاف ہی موجود نہیں۔ جب ایسے مریض جو کہ ہر روز درجنوں کی تعداد میں موجود ہوں۔ ان کیلئے ڈاکٹرز ہی موجود نہ ہوں۔ اور ان مریضوں کو کئی کلومیٹر کا سفر، دھکوں کی صورت میں طے کر کے ملتان جانا پڑے اور وہاں بھی لا علمی کے وقت ملیں یا نہ ملیں تو اس صورت میں ڈائیلاسز مریضوں نے اپنا مطالبہ وزیر اعلیٰ پنجاب، وزیر صحت پنجاب، کمشنر ڈیرہ غازیخان سے کر دیا کہ فوراً ڈائیلاسز مریضوں کیلئے مشین و سٹاف میسر کیا جائے۔ تا کہ درجنوں مریض مستفید ہو سکیں۔ اس کے متعلق جب ٹی ایچ کیو ہسپتال چوک سرور شہید کے ترجمان سے مریضوں کی گفتگو ہوئی تو ان کا کہنا تھا کہ اعلیٰ حکام کوڈائیلاسز مشین و سٹاف کے متعلق لیٹر لکھ دیا ہے۔جلد سہولت میسر کر دی جائے گی ۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button