پی ایم اےکے الیکشن پائینر یونٹی گروپ نے میدان مار لیا
چوک سرورشہید(ڈسٹرکٹ رپورٹر)پاکستان میڈیکل ایسوسی ایشن (پی ایم اے)کے الیکشن پائینر یونٹی گروپ نے میدان مار لیا، ضلع مظفرگڑھ عہدیدارن کے لئے ڈاکٹر اطہر کلیم صدر، ڈاکٹر یوسف نسیم لغاری چئیرمین منتخب، پاکستان میڈیکل ایسوسی ایشن کے ضلع بھر کے الیکشن میں پانئیر گروپ نے 5 تحصیلوں میں بھاری مارجن سے کامیابی حاصل کرلی،پانئیر گروپ نے 53 سیٹیں 5 تحصیلوں اور ڈسٹرکٹ میں اپنے نام کی،جیت کا مارجن 80 فیصد رہا،مد مقابل ڈاکٹر یونٹی گروپ صرف 20 فیصد ووٹ حاصل کرسکا ڈسٹرکٹ لیول پر پانئیر گروپ کے امیدوار برائے چئیرمین ڈاکٹر یوسف نسیم لغاری نے753، صدر ڈاکٹر اطہر کلیم نے 767 اور جنرل سیکرٹری کے امیدوار مستحسن ضمیر نے 793 ووٹ حاصل کرکے واضح برتری سے کامیابی حاصل کی حامیوں ڈاکٹروں کو جشن،ہمیشہ کی طرح ڈاکٹر کی فلاح وبہبود کے ساتھ مریضوں کے علاج معالجہ میں اپنا کردار ادا کرتے رہیں گے کامیاب امیدوار،تفصیل کے مطابق پاکستان میڈیکل ایسوسی کے انتخابات میں پانئیر گروپ نے ڈاکٹر حسن رضا ہاشمی،ڈاکٹر مقبول عالم،ڈاکٹر تنویر قریشی کی قیادت میں ڈسٹرکٹ سمیت پانچ تحصیلوں میں اپنے امیدوار میدان میں اتارے مذکورہ گروپ نے 53 سیٹوں کو پانچ تحصیلوں اور ضلع لیول پر اپنے نام کی اور 80 فیصد مارجن سے کامیابی کا سہرا اپنے سر کیا جبکہ مد مقابل 20 فیصد ووٹ حاصل کرسکے،ڈی ایچ کیو میں چئیرمین صدر اور جنرل سیکرٹری کے انتخابات میں پانئیر گروپ نے چئیرمین کے لئے ڈاکٹر یوسف نسیم لغاری کو نامزد کیا جنہوں نے 753 ووٹ حاصل کئے جبکہ ان کے مدمقابل ڈاکٹر یونیٹی کے امیدوار ڈاکٹر اکبر چانڈیہ 249 ووٹ حاصل کرسکے اسی طرح پانئیر گروپ کے امیدوار برائے صدارت ڈاکٹر اطہر کلیم نے 767 اور جنرل سیکرٹری کے امیدوار ڈاکٹر مستحسن ضمیر نے 793 ووٹ حاصل کرکے واضح برتری حاصل کی جبکہ انکے مدمقابل ڈاکٹر یونیٹی کے امیدوار برائے صدارت ڈاکٹر شعیب امین نے 239 اور جنرل سیکرٹری کے امیدوار ڈاکٹر راشد ملک 214 ووٹ حاصل کرسکی،چوک سرور شہید میں پائنئیر یونٹی گروپ نے یہ الیکشن واضح اکژیت سے جیت لیا تحصیل چوک سرورشہید میں پائنئیر یونٹی گروپ کی طرف سے ڈاکٹر قمرالزمان پتل سینئر نائب صدر،ڈاکٹر سرفراز یونس نائب صدر اور ڈاکٹر عمیر امان خان جوائنٹ سیکرٹری،ڈاکٹر قمر الزمان سینئر نائب صدر، ڈاکٹر سرفراز یونس نائب صدر، ڈاکٹر حارث حسن فنانس سیکریٹری، ڈاکٹر جاوید اسلم انفارمیشن سیکریٹری، ڈاکٹر فرزان علی کلینکل سیکریٹری، ڈاکٹر رقیہ فی میل جوائنٹ سیکریٹری منتخب ہوگئے اس طرھ پانئیر یونٹی گروپ نے یہ الیکشن واضح اکثریت سے جیت لیا ان کے مدمقابل ڈاکٹر یونٹی گروپ کے سرپرست اعلی ڈاکٹر فرید سیال اور امیدوار ڈاکٹر وزیر بخاری امیدوار سینئر نائب صدر، ڈاکٹر خلیل اشرف سندھو امیدوار جوائنٹ سیکرٹری الیکشن میں ہار گئے کامیاب ہونے والے گروپ امیدواروں نے اپنے گروپ کیجانب سے گزشتہ 15 سالوں سے جاری ڈاکٹروں کی فلاح و بہبود اور ڈاکڑوں کے اعتماد کو اپنی کامیابی قرار دیتے ہوئے کہا کہ آئندہ بھی اپنے گروپ کے واضح ویثرن پر عملدرآمد کرتے رہیں گے