ملزم کے پیٹ سے 60 ہیروئن بھرے کیپسول برآمد
اسلام آباد (کرائمز پوائنٹ ڈاٹ کام )اے این ایف نے اسلام آباد انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر کارروائی کرتے ہوئےتکنیکی بنیاد پربیرون ملک منشیات اسمگلنگ کی کوشش ناکام بنا دی- کارروائی کے دوران شانگلہ کے رہائشی ملزم کے پیٹ سے 60 ہیروئن بھرے کیپسول برآمد ہوئے- ملزم کو شک کی بنا پر تحویل میں لیا گیا- با ڈی سکیننگ مشین کے ذریعے ملزم کے پیٹ میں منشیات بھرے کیپسولز کی نشاندہی ہوئی- ملزم کے پیٹ سے کیپسول برآمد کرنے کیلئے اسے ہسپتال منتقل کر دیا- اسمگلرز کا منشیات اسمگلنگ کیلئے شہریوں کی جان کو خطرے میں ڈالنا باعث تشویش ہے- شہریوں سے گزارش ہے کہ چند پیسوں کی لالچ کی خاطر اپنی زندگی خطرے میں مت ڈالیں- منشیات جسم کے کسی بھی حصے میں چھپا کر اسمگل کرنا موت کا باعث بن سکتی ہے- طبعی معائنے کے بعد ملزم کو مزید قانونی کارروائی کیلئے اے این ایف تھانے منتقل کیا جائے گا.