کرائمز

جھنگ :سٹریٹ کرائم کی روک تھام کے لیے اضافی نفری تعینات

جھنگ(عرفان حیدر ملک سے)سٹریٹ کرائم کی روک تھام کیلئے جھنگ پولیس کی موثر حکمت عملی شاہین اسکواڈ میں اضافی نفری تعینات، کچہری اور حوالاتیوں کی سکیورٹی مزید بڑھا دی گئی.
ڈی پی او کیپٹن (ر) بلال افتخار کیانی نے 3 سو سے زائد پولیس افسران کے تبادلے کر دیئے. تبادلہ جات میں 1 انسپکٹر، 7 سب انسپکٹر ، 23 اسسٹنٹ سب انسپکٹر ،16 ہیڈ کانسٹیبل، 239 کانسٹیبل اور 22 لیڈی کانسٹیبلان شامل ہیں شورکوٹ، جھنگ، احمدپورسیال اور اٹھارہ ہزاری کے ہاٹ سپاٹ ایریاز میں موثر گشت کیلئے شاہین اسکواڈ میں اضافہ کیا گیا ہے۔کچہریوں اور حوالاتیوں کی سکیورٹی بھی بڑھا دی گئی جبکہ تھانہ جات میں گشت کا میکانزم ازسرنو ترتیب دے دیا گیا۔مویشی چوری کی وارداتوں کی روک تھام کیلئے ٹھیکری پہرے کو بھی فعال کیا جا رہا ہے. انسدادِ جرائم کیلئے تمام اقدامات بروئے کار لائے جارہے ہیں، ڈی پی او کیپٹن (ر) بلال افتخار کیانی.

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button