کرائمز

سانگلہ ہل ،اندھے قتل کی واردات ٹریس ،ڈکیت گینگ گرفتار

سانگلہ ہل(آئی این پی) ڈی پی او سید ندیم عباس کی ہدایت پر ضلعی پولیس کی جانب سے جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کاروائیاں جاری۔ تھانہ بڑاگھر پولیس نے کاروائی کے دوران اندھے قتل کی واردات کا سراغ لگا لیا۔ واردات میں ملوث ڈکیت گینگ کو گرفتار کر لیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق ڈی ایس پی سرکل بڑا گھر محمد آفتاب صابر نے اپنے دفتر میں پریس کانفرنس کے دوران گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ گرفتار ملزمان نے 20 جون کو شیخوپورہ کے رہائشی نور احمد کو بچیکی سیدوالہ روڈ تھانہ بڑاگھر کی حدود میں واردات کی نیت سے روکا، نہ رکنے پر فائرنگ کر کے قتل کر دیا تھا اور فرار ہو گئے تھے۔ ایس ایچ او تھانہ بڑاگھر فیروز بھٹی نے اپنی ٹیم کے ہمراہ پیشہ وارانہ مہارت اور جدید ٹیکنالوجی کے مدد سے اندھے قتل میں ملوث ملزمان اسامہ، نبیل، احسان اور سبطین کو ٹریس کر کے گرفتار کر لیا۔ ملزمان نے اندھے قتل کے علاوہ ڈکیتی اور راہزنی کی 10 وارداتوں کا انکشاف بھی کیا ہے۔ ڈی ایس پی نے مزید بتایا کہ پولیس نے ملزمان سے اسلحہ کے زور پر شہریوں سے چھینی گئی اڑھائی لاکھ روپے سے زائد مالیت کی نقدی بھی برآمد کر لی ہے۔ ڈی ایس پی سرکل بڑا گھر محمد آفتاب صابر کا کہنا تھا کہ ڈی پی او ننکانہ کی سربراہی میں اندھے قتل میں ملوث ملزمان کی گرفتاری پولیس ٹیم کی پروفیشنل قابلیت کا نتیجہ ہے۔ شہریوں کے جان و مال کے تحفظ کے لیے دن رات مصروف عمل ہیں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button