کرائمز

کرائمز پوائنٹ کی خبر پر ایکشن ، 11 ایل پی جی شاپس سربمہر

اوکاڑہ(مزمل جوئیہ ) ڈائریکٹر سول ڈیفنس پنجاب ڈاکٹر ذیشان حنیف اور ڈپٹی کمشنر کیپٹن ر فرخ عتیق خان ہدایت پر عوامی جان و مال کو محفوظ بنانے کے لیے محکمہ سول ڈیفنس کے افسران نے غیر قانونی ایل پی جی شاپس کے خلاف سخت کاروائیاں کیں، انہوں نے متعدد مقامات پر چیکنگ کے دوران 11 ایل پی جی شاپس کو سیل کر دیا اور 09 ایل پی جی شاپس کے مالکان کے خلاف مختلف تھانوں میں ایف آئی آرز کا اندراج کروا دیا اورغیر قانونی ری فلنگ کے سامان کو قبضہ میں لے کر متعلقہ تھانوں کے حوالے کر دیا، اس موقع پر محکمہ سول ڈیفنس کے حکام نے کہا کہ غیر قانونی ایل پی جی شاپس کے مالکان کو اپنی ذمہ داری کا احساس ہونا چاہیے اور کاروباری مقاصد پورا کرنے کے لیے عوامی زندگیوں کو داؤ پر نہیں لگانا چاہیے، قواعد دو ضوابط پر پورا اترنے والے ایل پی جی شاپس مالکان کو ہی کام کرنے کی اجازت دی جائے گی بصورت دیگر غیر قانونی ایل پی جی شاپس مالکان سخت کاروائیوں کے لیے تیار رہیں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button