کرائمز
لاہور: موٹر سائیکل سوار دیوار سے ٹکرا کر جاں بحق، 2 نعشیں برآمد
لاہور(آئی این پی)لاری اڈا، باغبان پورہ اور رائیونڈ میں 3 افراد جاں بحق ہو گئے، ایدھی ترجمان کے مطابق لاری اڈا کے علاقے گریٹر اقبال پارک گیٹ نمبر 5 کے قریب سے 45 سالہ نامعلوم شخص مردہ حالت میں ملا، دوسرے واقعہ میں باغبان پورہ کے علاقے رنگ روڈ سے 55 سالہ شخص کی لاش برآمد ہوئی جبکہ رائیونڈ کے علاقے اڈا پلاٹ تیز رفتار موٹر سائیکل سوار دیوار سے ٹکرا کر جاں بحق ہو گیا متوفی کی شناخت 28 سالہ عتیق شہزاد کے نام سے ہوئی، متعلقہ تھانوں کی پولیس نے لاشیں ایدھی ایمبولنیسز کے ذریعے مردہ خانہ منتقل کر کے قانونی کارروائی کا آغاز کر دیا۔