کرائمز

چوبیس گھنٹوں میں ڈینگی کے 128 کیسز رپورٹ

لاہور(کرائمز پوائنٹ ڈاٹ کام )ترجمان محکمہ صحت کے مطابق گزشتہ چوبیس گھنٹوں میں صوبہ میں ڈینگی کے 128 کیسز رپورٹ ہوئے،ایک ہفتہ میں 875، رواں سال اب تک 3599 ڈینگی کے کیسز رپورٹ ہوئے، گزشتہ چوبیس گھنٹوں میں راولپنڈی سے 112 جبکہ لاہور سے 6 ڈینگی کے کیس رپورٹ ہوئے۔ اٹک سے 2 جبکہ چکوال سے ڈینگی کے 3 کیس رپورٹ ہوئے،میانوالی، شیخوپورہ، سیالکوٹ، منڈی بہاوالدین اور ساہیوال سے ایک ایک کیس رپورٹ ہوئے۔ محکمہ صحت نے انسداد ڈینگی کے لئے تمام انتظامات مکمل کر رکھے ہیں،تمام سرکاری ہسپتالوں میں ڈینگی سمیت دیگر ادویات کا سٹاک موجود ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button