کرائمز

شہر بھر میں بھکاریوں کی بھرمار، شہری شدید پریشان

شجاع آباد(اظہرتاج قریشی)شجاع آباد شہر میں بھکاریوں کی بھر مار ہے جنہوں نے شہریوں کا جینا محال کر رکھا ہے ان بھکاریوں میں نوجوان لڑکیاں اور بچے شامل ہیں شہر میں جگہ جگہ خصوصا اللہ ھو چوک مین بازاروں مارکیٹوں میں بھیک مانگتے ہوئے نظر آتے ہیں اور اگر انہیں کوئی بھیک نہ دے تو برا بھلا بددعائیں دینا بھکاریوں نے مشغلہ بنا رکھا ہے خوبرو نوجوان لڑکیاں بھیک مانگنے کے ساتھ ساتھ شریف شہریوں کے ساتھ نازیبا حرکات کرنے سے بھی گریز نہیں کرتیں۔بھکاری لڑکیاں اور لڑکے دکانوں اور گھروں سے قیمتی اشیاء بھی اٹھا کر لےجاتے ہیں شہر بھر میں بھکاریوں کی اس قدر یلغار ہو چکی ہے کہ ایک بھکاری کے بعد دوسرا بھکاری آجاتا ہے۔بھکاریوں میں زیادہ تر تعداد نوجوان لڑکیوں اور بچوں کی ہے جو بھیک مانگنے کیساتھ ساتھ چوری چکاری غیر اخلاقی حرکات اور نوسربازی کی وارداتیں کرنے سے بھی گریز نہیں کرتے عوامی و سماجی حلقوں اور تاجر برادری غیور وکلاء نے شدید تشویش کا اظہار کرتے ہوئے متعلقہ اداروں سے مطالبہ کیا ہے کہ کچہری تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال مین بازار جنرل بس اسٹینڈ سمیت شہر کے چوک چوراہوں میں ڈیرے ڈالے بھکاریوں کے خلاف سخت سے سخت کارروائی کی جائے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button