کرائمز
ریلوے کے جعلی پاس پرسفر کرنیوالا بینک افسر گرفتار
لا ہو ر (کرائمز پوائنٹ ڈاٹ کام )ریلوے پولیس پتوکی نے کارروائی کرکے جعلی پاس پر روزانہ سفر کرنے والے مسافر کو گرفتار کرلیا۔قیصر مجید نامی بنک آفیسر نے محکمہ ریلوے سے اکانومی کلاس کا پاس بنوا رکھا تھا، ملزم نے پاس میں ٹیمپرنگ کرکے اکانومی کلاس کو مٹا کر اے سی بزنس لکھ دیا اور ماہانہ رقم میں بھی تبدیلی کردی، چوکی انچارج پتوکی اصغر علی نے مقدمہ درج کرکے ملزم کو گرفتار کرلیا۔