لاہور :میٹرو بس کے 23 سٹیشنز پر 38 خود کار دروازے خراب
لاہور(کرائمز پوائنٹ ڈاٹ کام)میٹرو بس کے 23 سٹیشنز پر 38وے آٹومیٹڈ کلیکشن ڈورز تکنیکی خراب کا شکار ہوگئے۔ آٹومیٹڈ فیئر کلیکشن سسٹم کے لیے لگائے گئے خود کار دروازے خراب ہیں، ماس ٹرانزٹ اتھارٹی نے آٹومیٹڈ فیئر کلیکشن اور بس شیڈول سسٹم کو نجی کمپنی کو ٹھیکے پر دیا لیکن بہتر نتائج موصول نہ ہوسکے۔تفصیلات کے مطابق فیئر کلیکشن ڈورز میں ٹوکن ڈالنے اور کارڈ سویپ کرنے سے خود کار دروازہ کھلتا تھا، میٹرو بس کے سٹیشن پر ے آٹومیٹڈ کلیکشن ڈور تکنیکی خراب کا شکار ہوگئے، آٹومیٹڈ فیئر کلیکشن سسٹم کے لیے لگائے گئے خود کار دروازے خراب ہیں، میٹرو بس کے 23 سٹیشنز پر لگے 38 خود کار دروازے خراب ہیں، میٹرو سٹیشنز پر آنے والے مسافر ایک ہی خودکار دروازے کا استعمال کر رہے ہیں، ماضی میں پنجاب حکومت نے پنجاب کی تمام میٹرو بسوں کا ٹکٹنگ سسٹم اپ گریڈ کرنے کا فیصلہ کیا، ماس ٹرانزٹ اتھارٹی نے آٹومیٹڈ فیئر کلیکشن اور بس شیڈول سسٹم کو نجی کمپنی کو ٹھیکے پر دیا گیا، منصوبے کے تحت گجومتہ سے شاہدرہ تک خراب ٹکٹنگ مشینری کو تبدیل کیا جانا تھا، ملتان میٹرو اور اسلام آباد راولپنڈی میٹرو کا سسٹم بھی اپ گریڈ کیا جانا تھا، ٹکٹنگ سسٹم چلانے کے لیے کمپنی کو 13 کروڑ سالانہ ادا کرنے کا تخمینہ لگایا گیا، میٹرو سٹیشنز پر لگے آٹومیٹڈ فیئر کلیکشن کا ٹھیکہ تین سال کے لیے دیا گیا لیکن تاحال خود کار دروازے تکنیکی خرابیوں کا شکار ہیں۔