واپڈاٹیم یرغمال،تشدد،نقدی لوٹ لی،سرکاری گاڑی توڑ ڈالی
لودھراں(محمد اعجاز انصاری)میپکو سب ڈویژن اربن لودھراں کی نو رُکنی ٹیم بستی شریں والا علاقہ تھانہ صدر لودھراں میں ایک زمیندار کے ڈیرے پر گئ ۔میپکو افسران کے مطابق زمیندار سے 13 لاکھ کے بقایا جات لینے تھے مگر جیسے ہی ٹیم پہنچی تو وہاں موجود لوگوں نے واپڈا ٹیم کو یرغمال بنالیا اور ت ش د د کے بعد ان کی جیبوں سے نقدی لوٹ لی ،سرکاری گاڑی توڑ ڈالی پولیس نے مقدمہ درج کیا تو عدالت میں فورآ ضمانت بھی ہوگئ اب وہ باقیدار یا ملزم واپڈا افسران کو سنگین نتائج کی د ھ م ک ی ا ں دے رہا ہے ۔
اس کیس کے مدعی سے رابطہ کرنے پر پتہ چلا ہے کہ واپڈا نے اس کو 11 لاکھ کا ایک بجلی بل بھیجا جس کے عوض مبینہ طور پر مدعی سے 80 ہزار روپے رشوت بھی کی گئ مگر بل ٹھیک نہ کیا تو وہ مقامی عدالت میں چلا گیا جہاں 12 اکتوبر کو اسے کسی بھی قسم کی واپڈا کارروائی کے خلاف سٹے آرڈر مل گیا اور 26۔ تاریخ تک پیشی مقرر ہوئے مگر واپڈا افسران کسی سٹے اور قانون کو خاطر میں نہ لائے اور ٹرانسفارمر ،میٹر اور تار اتارنے پہنچ گئے جس پر تلخ کلامی ہوئ پھر پولیس آئ مقدمہ ہوا مدعی گرفتار ہوا انگلی صبح یعنی آج عدالت نے فوری ضمانت منظور کرکے مدعی کو ہدایت کی وہ واپڈا حکام کے خلاف توہین عدالت کی درخواست بھی گزارے جس پر اب وہ اپنی قانونی کارروائی کیلئے وکلاء سے مشاورت میں ہے