قصور:مختلف محکمہ جات میں اربوں روپے کی کرپشن کے انکشافات
قصور(نوید مہر / راجہ جنگ )سپیشل برانچ کی رپورٹ نے ضلعی انتظامیہ کی کارکردگی کا کچا چٹھا کھول دیا ،مختلف محکمہ جات میں اربوں روپے کی کرپشن کے انکشافات ،ڈپٹی کمشنر نے محکمہ مال میں ٹرانسفر پوسٹنگ کی مد میں کروڑوں روپے وصول کیئے،تحصیلدار قصور ،نائب تحصیلداراور رجسٹری محررہر ماہ سابقہ ڈی سی قصور کو دس سے پندرہ لاکھ ماہانہ رشوت دیتے رہے،رپورٹ،ضلع قصور میں تعیناتی کے دوران ارشد بھٹی ڈی سی نے DHA واے بلاک میں گھر اور تین لگژری گاڑیاں خریدیں،رپورٹ،تحصیلدار عبدالمجید نے بھی دو سال کی تعیناتی کے دوران کروڑوں روپے کی پراپرٹی اور گاڑیاں خریدیں،رپورٹ،پبلک ہیلتھ انجینرنگ اور ہائی وے کے افسران نے بھی گزشتہ دو سالوں میں کروڑوں روپے کی کرپشن کی ،رپورٹ،مقامی ایم این اے سعد وسیم شیخ کو حکومت کی جانب سے 70کروڑروپے کی فنڈز جاری ہوئےان فنڈز کا 50فیصد بھی ترقیاتی کاموں میں استعمال نہ ہوسکا ،کرپشن کی بہتی گنگا میں محکمہ ہیلتھ کے آفسران نے بھی خوب ہاتھ دھوئے ،رپورٹ،ڈی ایچ یو،ٹی ایچ کیو ،آر ایچ سی سمیت ادویات کی خریداری کی مد میں کروڑوں روپے کی کرپشن کا انکشاف،رپورٹ،حکومت پنجاب کی جانب سے جاری کردہ سرکاری ادویات کا مارکیٹ میں فروخت ہونے کا انکشاف،رپورٹ،سستا آٹا سکیم میں ایک لاکھ 72ہزار 915تھیلوں کی خوردبردکا انکشاف،رپورٹ،ضلع بھر میں سستا آٹا اسکیم میں 20کروڑ روپے سے زائد خردبرد کا انکشاف،رپورٹ ،محکمہ مردم شماری کے افسران نے بھی ساڑھے 4کروڑ روپے کے بوگس بل بنائے،رپورٹ،سپیشل برانچ آفسران کی جانب سے بھی مختلف محکمہ جات کے افسران کو ڈرا دھمکا کر رشوت طلب کرنے کا انکشاف،رپورٹ،ڈسڑکٹ آفیسر جمیل احمد اور انسپکٹرفیصل ندیم نے ڈی سی قصور سمیت مختلف افسران سے رشوت اور نوکری حاصل کیں،رپورٹ،ڈی او سپیشل برانچ جمیل احمد نے سابقہ ڈی سی قصور کی Low doingرپورٹ بنانے کے عوض اپنی بیٹی کو ڈسٹرکٹ پبلک سکول میں ٹیچر بھراتی کروایا،رپورٹ