کرائمز
لاہور پولیس نے بدمعاشوں کے بعد شوٹرز کی لسٹ بھی مرتب کر لی
لاہور (کرائمز پوائنٹ ڈاٹ کام ) صوبائی دارالحکومت لاہور کی پولیس نے بدمعاشوں کے بعد شوٹرز کی لسٹ بھی مرتب کر لی تاہم 71 قاتل شوٹرز پولیس کی گرفت میں نہیں آسکے۔ رپورٹ کے مطابق شہر کا امن و امان خراب کرنے اور لاکھوں روپے لے کر لوگوں کی جان لینے والے 71 قاتل شوٹرزگرفتار نہیں ہو سکے، اکثر شوٹر زلاہور میں قتل کی واردات کرنے کے بعد دوبارہ انڈرگراؤنڈ ہوجاتے ہیں، معصوم شہریوں کو قتل کرنے والے اجرتی قاتل دوبارہ کئی مقدمات میں مفرور قرار پائے جاتے ہیں۔رپورٹ کے مطابق پولیس نے شوٹرز کی فہرست ترتیب دیدی ہے، فہرست میں شامل اشتہاری شوٹر زکی سب سے زیادہ تعداد سٹی ڈویژن میں ہے۔