شہدائے پولیس کی قربانیوں کوخراج عقیدت پیش کرنےکا سلسلہ جاری
شہدائے پولیس کی قربانیوں کو خراج عقیدت پیش کرنے کا سلسلہ جاری ہے 22 اکتوبر کو پولیس کے شہید ہونے والے کانسٹیبلان محمد نصیب اور محمد افضل کی یاد میں دعائیہ تقریب ترجمان پولیس کے بتایا کہ شہادت کے دن شہدا کی قبر پر پولیس کی طرف سے سلامی دی گئی ڈی ایس پی او سی ندیم افضال نے پھولوں کی چادر چڑھائی اور فاتحہ خوانی کی سلامی کے موقع پر ضلعی پولیس کے افسران اور شہداء کی فیملیز بھی موجود تھی شہدا کی فیملی کو پولیس کی طرف سے نقدی اور تحائف بھی پیش کئے گئے کانسٹیبلان محمد نصیب اور محمد افضل نے 22 اکتوبر 1999 میں فرض کی ادائیگی میں اپنی قیمتی جان کا نذرانہ پیش کیا اس موقعہ پر ڈی پی او لودھراں کامران ممتاز نے کہامحمد نصیب اور محمد افضل جیسے بہادر سپاہی ہمارے لیے مشعل راہ ہیں شہداء کی قربانیاں ہماری فورس کے حوصلے کو مزید بلند کرتی ہیں پولیس فورس شہداء کے اہل خانہ کی فلاح و بہبود کے لیے ہر ممکن مدد فراہم کرے گی۔