کرائمز

منشیات فروشوں کے خلاف کاروائیاں جاری مزید2منشیات فروش گرفتارمقدمات درج

منچن آباد(راشد ڈھڈی) منڈی صادق گنج پولیس کی مخبر کی اطلاع پر 2 منشیات فروش پر ریڈ،منڈی صادق گنج پولیس نے مخبر کی اطلاع ملتے ہی ایس ایچ او عدنان بھٹی اور سب انسپکٹر عاطف مانڈل کی پولیس پارٹی کے ہمراہ عادی منشیات فروش مصطفیٰ رحمانی کو گرفتار کیا ملزم کے قبضہ سے 1520 گرام چرس برآمد کرکے مقدمہ درج کر لیا،پولیس نے دوسری کاروائی مخبر کی اطلاع پر باڈر موڑ پر منشیات لے جاتے ہوئے احمد رضا پرنس نامی شخص کو گرفتار کیا جس کے قبضے سے 1260 گرام چرس برآمد کرکے مقدّمہ درج کرلیا،دونوں منشیات فروش مصطفیٰ رحمانی اور احمد رضا پرنس عادی منشیات فروش ہیں،ملزمان پر اس سے قبل بھی منشیات فروشی کے مقدمات درج ہیں دونوں منشیات فروشوں کے خلاف منشیات ایکٹ 9سی کے تحت مقدمات درج کرکے حوالات میں بند کر دیا جبکہ
ایس ایچ او منڈی صادق گنج عدنان علی بھٹی نے کہا منشیات فروش اس معاشرے کے ناسور ہیں ان کا خاتمہ میری اولین ترجیح ہے شہری پولیس کا ساتھ دیں جہاں منشیات فروشی یا کوئی اور جرم ہو رہا ہو مجھے اطلاع دیں.

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button