علاقائی خبریں

محصولات میں96ارب روپے کا ریونیو شارٹ فال لمحہ فکریہ ہے’ سلیم لادی

لاہور( کرائمز پوائنٹ ڈاٹ کام )امیدوار صدر لاہور بار ایسوسی ایشن چوہدری سلیم لادی ایڈووکیٹ نے کہا ہے کہ محصولات میں96ارب روپے کا ریونیو شارٹ فال لمحہ فکریہ ہے ،سرکاری ملکیت کے ادارے معیشت کیلئے بڑا چیلنج ہیں ،ان کیلئے بیل آئوٹ پیکج بھی اضافی مالی ۔ٹیکس بارکے ممبران اور تاجروں کے نمائندہ وفد سے ملاقات میں گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ سرکاری ملکیتی ادارے بلیک ہولز ثابت ہوئے ہیں ، ان میں اصلاحات کے لئے بڑی سرجری نا گزیر ہے لیکن حکومت اس کے لئے تیار نظر نہیں آتی ۔انہوں نے کہا کہ بد قسمتی سے پاکستان کے ملکیتی سرکاری ادارے معیشت میں حصہ ڈالنے کی بجائے حکومت سے بیل آئوٹ کے منتظر رہتے ہیں جس کا سارا بوجھ عوام کو برداشت کرنا پڑتا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ سرکار کی ملکیت ان اداروں میں اچھی کارپوریٹ گورننس، مقابلے کے رجحان اور موثر ریگولیشن کا فقدان رہا ہے جس کی وجہ سے یہ ادارے حکومتی مالیات پر بوجھ بنے ہوئے ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ بتایا جائے سرکاری ادارے سوائے ملازمین کی تنخواہوں سے ٹیکس کٹوتی کرنے کے محصولات یا معیشت کی ترقی میں کیا حصہ ڈالتے ہیں جو انہیں سالانہ اربوں روپے دئیے جاتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اگر ہم نے درست سمت میں چلنا ہے تو ہمیں اپنے چلن ٹھیک کرنا ہوں گے بصورت دیگر آئی ایم ایف کے دس پیکج بھی آ جائیں ہمارے معاشی حالات ٹھیک نہیں ہو سکتے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button