ڈپٹی کمشنرلودھراں کاصحت کی سہولیات میں بہتری کیلئےضلعی،تحصیل لیول ہسپتال کادورہ
لودھراں (محمد اعجاز انصاری) ڈپٹی کمشنر لودھراں عبدالرؤف مہر کا صحت کی سہولیات میں بہتری کیلئے ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹر ہسپتال اورتحصیل لیول ہسپتال لودھراں کا اچانک دورہ ۔ ڈپٹی کمشنر نے شعبہ حادثات و ایمرجنسی میں ایمبولینس سروسز کاؤنٹر کا تفصیلی معائنہ کیا اور اس کے ذریعے لانے والے مریضوں کو ہسپتال منتقلی اور وارڈ شفٹنگ کے عمل کا مشاہدہ کیا ۔ انہوں نے وارڈز میں زیر علاج مریضوں کی عیادت کی اور لواحقین سے علاج معالجہ کی سہولیات فراہمی بارے استفسار کیا ۔ انہوں نے ڈاکٹرز، نرسز اور دیگر عملہ صحت کو مریضوں کو ادویات کی فراہمی یقینی بنانے کی ہدایت کی ۔ انہوں نے ڈیوٹی روسٹر کے مطابق ڈاکٹرز ، نرسز اور پیرا میڈیکل سٹاف کی حاضری چیک کی ۔ انہوں نے ہسپتال کی صفائی ستھرائی اور دیگر انتظامی امور کا بھی جائزہ لیا ۔ ڈپٹی کمشنر عبدالرؤف مہر نے ریویمپنگ منصوبہ کے تحت مکمّل کیے جانے والے کاموں کے معیار کو چیک کیا ۔ اس موقع پر ڈپٹی کمشنر عبدالرؤف مہر کا کہنا تھا کہ عوام کو علاج معالجہ کی سہولیات کی فراہمی کیلئے ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال اورتحصیل لیول ہسپتال لودھراں انکی ترجیہات میں سرفہرست ہیں ۔ ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ لودھراں کی عوام کو صحت کی معیاری سہولیات کی فراہمی پر انکا فوکس ہے ۔