علاقائی خبریں

پارلیمنٹ کی بالا دستی کے لیے آئینی ترمیم ناگزیر تھی:رانا عمران خان

ڈسکہ(عشرت انصاری) پیپلز پارٹی کے رہنما و ٹکٹ ہولڈر حلقہ پی پی51ڈسکہ رانا عمران خاں نے کہا کہ پارلیمنٹ کی بالا دستی کے لیے آئینی ترمیم ناگزیر تھی۔ 26 ویں ترمیم میں پیپلز پارٹی کے چیئر مین بلاول بھٹو زرداری کی۔ کاوشیں قابل ستائش رہیں۔ میڈیا سے گفتگو کے دوران ان کا کہنا تھا کہ سیاسی جماعتوں کی جانب سے 26 ویں آئینی ترمیم کے مسودے کی متفقہ منظوری خوش آئند ہے۔ 26 ویں آئینی ترمیم سے عدالتی نظام میں مثبت اصلاحات کا باب کھل گیا ہے، عدلیہ کو آزاداور مستحکم بنایا گیا ہے، انصاف تک عوام کی رسائی کو یقینی بنایا گیا ہے۔ آئینی ترمیم کیلئے سیاسی ہم آہنگی کی ضرورت تھی۔ تمام سیاسی جماعتوں کی کاوشوں بالخصوص پیپلز پارٹی کے چیئر مین بلاول بھٹو زرداری کی انتقک محنت سے شدید اختلافات کے اس ماحول میں یہ پیشرفت مزید اہمیت کی حامل ہے۔ ترمیم پاکستان کی تمام سیاسی جماعتوں کا مشترکہ ایجنڈا تھی، لیکن کئی سیاسی جماعتوں نے اپنی سیاسی غیر سنجیدگی اور مفادات کی سیاست کو فروغ دینے کے لیے اس سے اختلاف کیا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button