کرائمز
منشیات مجرم تاج محمد کو 09 سال قید کی سزا سنا دی گئی
راولپنڈی(کرائمز پوائنٹ ڈاٹ کام ) پولیس کی موثر پولیسنگ، منشیات سپلائی کرنے والے مجرم کو معزز عدالت سے سزا،مجرم تاج محمد کو 09 سال قید کی سزا سنائی گئی،مجرم کو 04 لاکھ روپے جرمانہ کی سزا بھی سنائی گئی،مجرم تاج محمد سے 01 کلو 550 گرام چرس برآمد ہونے پرتھانہ صادق آباد پولیس نے دسمبر 2023 میں مقدمہ درج کیا تھا، مجرم کو ٹھوس شواہد کے ساتھ چالان عدالت کیا گیا، مقدمہ کی موثر پیروی کے پیش نظر معزز عدالت نے مجرم کو قرار واقعی سزا سنائی، سی پی او سید خالد ہمدانی کی ایس ایس پی انویسٹی گیشن اور تفتیشی و لیگل ٹیموں کو شاباش، منشیات فروشوں کی سزایابی منشیات کے ناسور کے خاتمے کے لئے اہم ہے، سی پی او سید خالد ہمدانی ترجمان راولپنڈی پولیس