کرائمز

شجاع آباد تھانہ سٹی شجاع آباد میں ٹاؤٹ مافیا سود خوروں کا راج

شجاع آباد(اظہر تاج قریشی )شجاع آباد تھانہ سٹی شجاع آباد میں ٹاؤٹ مافیا سود خوروں کا راج سائیلین میرٹ پر انصاف کی فراہمی کے لیے در در کی ٹھوکریں کھانے پر مجبور شہریوں عوامی وسماجی حلقوں کا ایڈیشنل آئی جی پنجاب آر پی او سی پی او ملتان سے نوٹس لینے کا مطالبہ تفصیلات کے مطابق شجاع آباد ریلوے روڈ کے رہائشی نے تھانہ سٹی شجاع آباد میں درخواست اندراج مقدمہ داخل کی کہ بخدمت جناب ایس ایچ او تھانہ سٹی علیم حیدر صاحب سائل نے ریلوے روڈز پر زرعی ادویات کی دکان بنائی ہوئی کہ دوپہر دوبجے کے قریب شکیل خان گھلو میری دکان کے سامنے آکر رکا تو وہاں پر اسد شیخ اور شیخ حسنین موٹرسائیکل پر ون ویلنگ کررہے تھے جنہیں ون ویلنگ کرنے سے شکیل خان نے روکا تو ملزمان تیش میں آگئے اور اپنے گھر سے اسد مسلح رپیٹر محمد علی خنجر پسران آصف اقبال حسنین ولد محمد ندیم مسلحہ سریاں دو نامعلوم اشخاص کے ساتھ آگئے اور ملزمان نے شکیل خان کی گاڑی کے شیشے توڑ دئیے اور اسلحہ لہراتے ہوئے کہنے لگے کہ اگر ہمیں کسی نے روکا تو جان سے ماردیں گے راؤ عامر اسلام ولد اسلام الدین راؤ جاوید اقبال ولد اسلام الدین موقع پر پہنچ گئے اور ملزمان کو روکنے کی کوشش کی تو ملزم حسنین نے راؤ عامر اسلام کی جیب سے نقدی 8000 روپے نکال لیے اور کپڑے پھاڑ دئیے ملزم اسد نے جاوید کے کپڑے پھاڑ کر 13000 روپے نقدی نکال لیے اور اسلحہ لہراتے ہوئے جان سے مارنے کی دھمکیاں دیتے ہوئے فرار ہوگئے جس کی ایف آئی آر تھانہ سٹی میں درج ہے لیکن تھانہ سٹی پولیس ملزمان کے ساتھ مک مکا کرکے ملزمان کے خلاف کاروائی کرنے سے گریزاں ہیں میں راؤ تسلیم ولد السلام الدین راؤ عامر اسلام راؤ جاوید اقبال نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ملزمان پہلے بھی کئی مقدمات میں ریکارڈ یافتہ ہیں ہم ایڈیشنل آئی جی پنجاب آر پی او سی پی او ملتان سے اپیل کرتا ہو کہ مجھے انصاف فراہم کیا جائے اور ملزمان کی گرفتاری کے لیے ایس پی سرکل ڈی ایس پی سرکل اور ایس ایچ او تھانہ سٹی پابند کیا جائے اور تھانہ سٹی شجاع آباد میں ٹاؤٹ مافیا اور سود خوروں کے داخلہ پر پابندی عائد کی جائے

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button