ٹی ایچ کیو ہسپتال ،اسٹینڈ اضافی چارجز پر نوٹس،ٹھیکیدار طلب
بوریوالا (ملک ریحان نواز )تحصیل بوریوالاتحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال میں سائیکل سٹینڈ پر اضافی چارجز وصولی کی سوشل میڈیا پر شکایات پر اسسٹنٹ کمشنر ملک فاروق احمد نے ایکشن لے لیاانہوں نے میڈیکل سپرنٹنڈنٹ ڈاکٹر عمران بھٹی اور سائیکل سٹینڈ کے ٹھیکیدار کو اپنے دفتر میں طلب کرکے ان سے تفصیلی میٹنگ کی جس میں انہوں نے مقررہ چارجز سے زائد وصول کرنے پر ٹھیکیدار کو سخت کارروائی کا عندیہ دے دیاتفصیلات کے مطابق تحصیل بوریوالااسسٹنٹ کمشنر ملک فاروق احمد کا کہنا تھا کہ دوبارہ عوام کی شکایات پر بلاتفریق اور سخت کارروائی کریں گےدریں اثناء اسسٹنٹ کمشنر ملک فاروق احمد نے لڈن روڈ،موضع سلدیرا اور دیگر مقامات پر قائم پٹرول پمپس کی چیکنگ کے دوران پیمانوں میں کمی اور دیگر قانون شکنی پر تین پٹرول پمپس کو سیل کر دیاجبکہ 495 ای بی کے قریب واقع چکن شاپ، بن موڑ جملیرا پر واقع زرعی ادویات کی دوکان کو بھی ہزاروں روپے جرمانے کیے گئے اور گیس ری فلنگ کی دوکان کے خلاف بھی کارروائی کی گئی اسسٹنٹ کمشنر ملک فاروق احمد کا کہنا تھا کہ شہریوں کی شکایات پر انہیں نظرانداز کرنے کی بجائے ہمیشہ ترجیحی بنیادوں پر حل کرنے کی کوشش کی ہے اور اس میں کبھی کسی دباؤ یا سفارش کو اہم نہیں جانا اپنی ذمہ داریاں پورا کرنے کے لیے یہ نشست سنبھالی اور اپنی ذمہ داریاں نبھاتے رہیں گےقانون شکن افراد کسی بھی طبقہ سے ہوں یا شعبہ سے اگر ریلیف چاہتے ہیں تو ایک ہی راستہ ہے کہ قانون شکنی چھوڑ دیں دوسرا کوئی راستہ ممکن نہیں