علاقائی خبریں

صحت مند معاشرے کے لیے کھیل کے میدان انتہائی ضروری ہیں۔افتخار احمد لالی

لالیاں(شیر محمد لالی سے) صحت مند زندگی اور نوجوان نسل کو منفی سرگرمیوں سے بچانے کے لیے کھیل کے میدان نہایت ہی ضروری ہیں۔ افتخار احمد لالی۔ کھیل کے میدان نہ ہونے سے نوجوان نسل کا منشیات جیسی منفی سرگرمیوں کی طرف رجحان پڑھتا جا رہا ہےمیڈیا سے گفتگو۔ صحت مند معاشرے کے لیے کھیل کے میدان انتہائی ضروری ہیں۔کھیل کے میدان نہ ہونے کی وجہ سے نو جوان نسل کا منشیات جیسی منفی سرگرمیوں کی طرف آئے روز رجحان بڑھتا چلا جا رہا ہے۔ جہاں کھیل کے میدان آباد ہیں،وہاں کے ہسپتال ویران پڑے ہیں۔صحت مند معاشرہ کے لیے کھیل کے میدان بہت ضروری ہیں۔ان خیالات کا اظہار ممتاز قانون دان افتخار احمد لالی ایڈووکیٹ نے میاں محمد صدیق لالی گروپ کے ایک اجلاس میں خطاب کرتے ہوئے کیا۔انہوں نے کہا کہ لالیاں شہر کو تحصیل کا درجہ ملنے کے باوجود تا حال کھیل کے میدان جیسی کئی دیگر سہولیات سے محروم چلا آ رہا ہے۔ حکومت پنجاب اور مقامی سیاسی قیادت کا اس طرف کوئی دھیان نہیں ہے۔گراؤنڈ نہ ہونے سے نوجوان نسل کا منفی سرگرمیوں کی طرف رجحان بڑھتا چلا جا رہا ہے۔جس سے گھروں کے گھر اجڑ گئے ہیں۔ انہوں نے وزیر اعلیٰ مریم نواز اور ڈی سی او چنیوٹ سے پر زور مطالبہ کیا کہ دیگر شہروں کی طرح لالیاں شہرمیں بھی کھیل کے میدان فراہم کیے جائیں۔ تاکہ نوجوان نسل کو منفی سرگرمیوں سے بچایا جا سکے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button