کرائمز
پاکپتن: نامعلوم افراد نے دربار بابا نورشاہ کی قبر کھود ڈالی
پاکپتن شریف/تھانہ رنگ شاہ(غلام رسول قادری )نا معلوم افراد کی طرف سے دربار کی بے حرمتی، پاکپتن کی تحصیل عارفوالا تھانہ رنگشاہ کے علاقہ چک ویاہ کوٹ میں حضرت بابا نور شاہ کی قبر کی بے حرمتی کا واقعہ،نامعلوم افراد نے رات کے اندھیرے میں مزار کا تالا توڑ کر قبر کھود ڈالی،افسوسناک واقعہ پر علاقہ مکینوں میں غم و غصہ کی لہر ،پولیس تھانہ رنگشاہ نے تحقیقات شروع کر دیں ۔