ڈپٹی کمشنرعبدالرؤف مہر کی زیر صدارت سالڈ ویسٹ مینجمنٹ کے حوالے سے اجلاس کا انعقاد
لودھراں (محمد اعجاز انصاری) ڈپٹی کمشنرعبدالرؤف مہر کی زیر صدارت سالڈ ویسٹ مینجمنٹ کے حوالے سے اجلاس کا انعقاد ۔ اجلاس میں سالڈ ویسٹ مینجمنٹ نظام کی آؤٹ سورسنگ کے مختلف معاملات پر تبادلہ خیال کیا گیا ۔ وزیر اعلی پنجاب مریم نواز شریف کی ہدایت پر ضلع لودھراں میں ویسٹ منیجمنٹ اور کوڑا کرکٹ کی صفائی کیلئے عملی اقدامات کا آغاز کر دیا گیا ہے ۔ اس سلسلے میں لودھراں کی تمام تحصیلوں کو ویسٹ کولیکشن کیلئے نجی سیکٹر کے حوالے کرنے کی تیاریاں مکمل کرلی گئیں ہیں ۔ اجلاس میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو سید وسیم حسن ، ڈسٹرکٹ منیجر سالڈ ویسٹ منیجمنٹ کمپنی محمد حبیب شریک تھے ۔ ڈپٹی کمشنرعبدالرؤف مہر نے ویسٹ منیجمنٹ کمپنی کے متعلقہ افسران کو تینوں تحصیلوں کا دورہ کرکے صفائی اور کواڑا کرکٹ ٹھکانے لگانے کیلئے جامع پلان مرتب کرنے کی ہدایت کی ہے ۔ ڈپٹی کمشنر نے کہا ہے کہ حکومت پنجاب کے احکامات پر شہریوں کو بہترین میونسپل سروسز فراہم کرنے کیلئے صفائی اور سالڈ ویسٹ مینجمنٹ کے نظام کو بہتر بنانے کی حکمت عملی بنائی گئی ہے – ڈسٹرکٹ منیجر سالڈ ویسٹ منیجمنٹ کمپنی محمد حبیب نے اس موقع پر بریفنگ دی – ڈپٹی کمشنر نے سالڈ ویسٹ منیجمنٹ کمپنی سے اس آپریشن پلان پر عملدرآمد کی ٹائم لائن بھی طلب کر لی ہے –