کرائمز

سیکورٹی گارڈز کی تنخواہوں میں سے غیر قانونی کٹوتی ، نوٹس کی اپیل

جھنگ(فیصل سمور سے) ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال جھنگ میں سیکورٹی گارڈز کے ٹھیکیدار نے سیکورٹی گارڈز کی تنخواہوں میں سے غیر قانونی کٹوتی شروع کر دی تفصیلات کے مطابق ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال جھنگ کے سیکورٹی گارڈز کا ٹھیکیدار پرنس خان جو کہ محکمہ جنگلات جھنگ میں سرکاری مُلازم اور بطور فاریسٹ گارڈ تعینات ھے اس نے ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال جھنگ اور الائیڈ ہسپتال فیصل آباد میں سیکورٹی گارڈز کا ٹھیکہ لے رکھا ھے جس کی مالیت تقریباََ کروڑوں روپیہ بنتی ھے ان دونوں ٹھیکوں کو پرنس فاریسٹ گارڈ خود سُپروائیز کرتا ھے اور سارا دن ان دونوں ہسپتالوں میں موجود رہتا ھے جبکہ اپنی سرکاری ڈیوٹی پر یہ مہینے میں ایک دن بھی کبھی نہیں گیا یہ ہر ماہ بچارے مجبور مرد و خواتین تمام سیکورٹی گارڈز کی تنخواہ میں سے مُبلغ تیرہ ہزار روپیہ فی سیکورٹی گارڈ غیر قانونی کٹوتی کر رہا ھے مگر غُربت سے تنگ بیچارے مجبور بے بس سیکورٹی گارڈ اس کے سامنے اپنا حق مانگنے پر مجبور ہیں کیونکہ اپنے لیے حق کی آواز اُٹھانے والے سیکورٹی گارڈ کو یہ فوری نوکری سے فارغ کر دیتا ھے اور قابل ذکر بات یہ ھے کہ اس نے تمام سیکورٹی گارڈز کے اے . ٹی . ایم کارڈز اور چیک بُکس اپنی تحویل میں رکھی ہوئی ہیں اور ہر ماہ ان سے تنخواہیں نکلوا کر فی آدمی مُبلغ تیرہ ہزار روپیہ اپنی کٹوٹی کرنے کے بعد باقی تنخواہ ان کے سُپرد کر دیتا ھے اور اس طرح یہ ٹھیکیدار پرنس خان ہر ماہ لاکھوں روپیہ کا گھپلہ کرنے کے ساتھ ساتھ جب چاہے کسی نہ کسی آواز اُٹھانے والے سیکورٹی گارڈ کو نوکری سے نکال دیتا ھے عوامی حلقوں نے وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف سیکرٹری پرائمری اینڈ سیکنڈری ہیلتھ پنجاب کمشنر فیصل آباد ڈویژن سے مطالبہ کیا ہے کہ فوری اس امر کی انکوائری کروا کر بچارے غریب اور بے سہارہ سیکورٹی گارڈز کی لوٹی ھوئی تنخواہیں ان کو واپس کروا کر ان مظلوموں پر احسان کریں اور ان کی دُعایں لیں جبکہ ٹھیکیدار پرنس جو کہ خود محکمہ جنگلات میں فارسٹ گارڈ ھے کے خلاف مُقدمہ درج کروایں اور امر کی انکوائری کریں کہ اس کے پاس پورا مہینہ ڈیوٹی نہ کرنے کے باوجود اتنا پیسہ کہاں سے آیا ھے اور اس کو ڈیوٹی نہ کرنے کے باوجود محکمہ سے تنخواہ کیسے مل رہی ھے ۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button