نجی اخبار کے نمائندے پر ٹریفک پولیس کا تشدد ،صحافی براداری سراپا احتجاج
لودھراں/تھانہ سٹی(محمد اعجاز انصاری)گزشتہ روز ٹریفک دفتر لودھراں میں کئے گئے تشدد ،بدتمیزی اور سادہ کاغذات پر زبردستی انگوٹھے لگوانے جیسے ظالمانہ اقدام کے خلاف قانونی کارروائی کیلئے اپنی درخواست فرنٹ ڈیسک پر جمع کروائی کروا دی اور آج لودھراں پریس کلب رجسٹرڈ کے تمام ممبران اپنے صدر شیخ معراج الدین اور جنرل سیکرٹری عمران ریحان کی سربراہی میں پریس کلب لودھراں سے احتجاجی مارچ کی صورت تھانہ سٹی لودھراں پہنچے اور اپنے رپوٹر دنیا نیوز پریس کلب سید ارسلان بخاری پر گزشتہ روز ٹریفک دفتر لودھراں میں کئے گئے تشدد ،بدتمیزی اور سادہ کاغذات پر زبردستی انگوٹھے لگوانے جیسے ظالمانہ اقدام کے خلاف قانونی کارروائی کیلئے اپنی درخواست فرنٹ ڈیسک پر جمع کروائی ۔بعدازاں ایس ایچ او سٹی سے ملاقات کرکے قانون کے مطابق میرٹ پر تفتیش کا مطالبہ بھی کیا انصاف نہ کرنے اور میرٹ پر کاروائی نہ ہونے کی صورت میں صحافی برادری پرامن ملک گیر احتجاج کرے گی اور سپریم کورٹ تک انصاف کے لیے جائے گی۔