لودھراں :صحافی ارسلان بخاری پر تشدد،انچارج لائسنس برانچ معطل
لودھراں/تھانہ سٹی(محمد اعجاز انصاری)پریس کلب وفد کی ڈی پی او سے ملاقات ٹریفک انسپکٹر اور کانسٹبل معطل ،انصاف کی فراہمی پر ڈی پی او کامران ممتاز کا شکریہ آج صدر پریس کلب شیخ معراج الدین اور جنرل سیکرٹری عمران ریحان کی سربراہی میں پریس کلب کے وفد نے ڈی پی او سے ملاقات کی اور انصاف کا مطالبہ کیا جس پر ڈی پی او نے صحافی ارسلان بخاری کے ساتھ ہونیوالے ناروا سلوک اور تشدد پر انچارج لائسنس برانچ ٹریفک پولیس لودھراں انسپکٹر محمد ظفر اور کانسٹیبل عامر سردار کو معطل کرتے ہوئے دو ڈی ایس پی صاحبان کو مزید انکوائری کا حکم دے دیا دوسری جانب پریس کلب لودھراں نے اس اہم ایشو پر مرکزی انجمن تاجران لودھراں، ڈسڑکٹ بار لودھراں کہروڑپکا پریس کلب دنیا پور پریس کلب دھنوٹ پریس کلب گوگڑاں پریس کلب گوگڑاں اور ضلع بھر سے صحافی تنظیموں اور تمام صحافی بھائیوں کے دلی طور پر مشکور ہیں اور ہم بھی اس عزم کا اظہار کرتے ہیں کہ لودھراں پریس کلب بھی اسی طرح ہمیشہ ان کے شانہ بشانہ کھڑا رہے گا ۔ہمارا دکھ اور سکھ ہمیشہ کی طرح سانجھا ہوگا۔