بھکارن گھر میں سوئے مالک کے پرس سے 86 ہزار لے اڑی
چوک سرورشہید (ڈسٹرکٹ رپورٹر) بھکاری خاتون گھر کے اندر داخل ہوکر کمرے میں سوئے شہری کا پرس جس میں 86ہزارروپے تھے چوری کرکے لے گئی، پولیس تھانہ سرورشہیدکودرخواست دے دی گئی، تفصیل کے مطابق چوک سرورشہید کے محلہ راجپوتاں کا رہائشی راناعبدالمالک فجر کی نماز پڑھ کر گھر کی بیٹھک میں سوگیا گھر کا بیرونی دروازہ کھلا پڑا تھا۔ صبح 6:30 بجے کے قریب دروازے پر دو بھکارن خواتین آئیں ایک گھر کے اندر داخل ہوگئی اور دوسری گھر کے بیرونی دروازے پر کھڑی رہی۔ گھر کے اندر داخل ہونے والی بھکارن نے بیٹھک میں سوئے رانا عبدالمالک کا بٹوہ جو کہ اسکے بیڈ کے پاس کرسی پر پڑا تھا اور اس میں چھیاسی ہزارروپے موجود تھے اٹھا یا اور چوری کرکے لے گئی۔ شہری رانا عبدالمالک سو کر اٹھا بٹوہ کو نہ پاکر تلاش کیا سی سی ٹی وی کیمرے سے دیکھا تو پتہ چلا کہ بھکاری عورتیں پرس لے اڑیں شہری نے تھانہ سٹی چوک سرورشہید درخواست برائے کارروائی دے دی تاہم بھکاری خواتین کا کوئی پتہ نہ چل سکا ہے