کرائمز

جلال پور بھٹیاں : نازیہ شہزادی سے صدف خانم حافظ آباد کی ملاقات

جلال پور بھٹیاں (نامہ نگار)چیف ایگزیکٹیو آفیسر ایجوکیشن نازیہ شہزادی سے ڈپٹی ڈی ای (وومن )حافظ آباد صدف خانم اے ای او (وومن) ونگ حافظ آباد کی ملاقات،ملاقات میں نئے چیف ایگزیکٹو ایجوکیشن کی کی تعیناتی پر مبارک باد دی اور ان کی تعیناتی کو حافظ آباد کے لئے نیک شگون قرار دیا،چیف ایگزیکٹو آفیسر ایجوکیشن نے کہا کہ آپ لوگوں کے تعاون سے سکولوں میں نہ صرف معیار تعلیم کو بہتر بنایا جائیگا بلکہ طلباء و طالبات کے روشن مستقبل کے لیے انکی کردار سازی بھی کئی جائے گی۔سی ای او ایجوکیشن نازیہ شہزادی کا کہنا تھا کہ وہ خود تمام سکولوں کے دورے کر کے وہاں مجموعی تعلیمی صورتحال کا جائزہ لیں گی انکا کہنا تھا کہ اے ای او تمام اسکولوں میں وزٹ کو یقینی بنائیں چھٹی مافیا کی حوصلہ شکنی کی جائے اور اسکولوں میں صفائی ستھرائی اور نصابی غیر نصابی سرگرمیوں پر مکمل توجہ دی جائے اس کے علاوہ انہوں نے کہا کہ قابل اساتذہ کی ہر فورم پر حوصلہ افزائی کی جائیگی۔ اچھے رزلٹ کے حامل اساتذہ کو انعامات سے نوازا جائے گا۔تمام دفاتر اپنی اپنی ذمہ داریاں احسن طریقے سے سر انجام دیں گے تاکہ حافظ آباد میں معیار تعلیم بلندی ہو اور پنجاب میں حافظ آباد کا نام روشن ہو

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button