کرائمز

انتظامیہ بھٹہ مالکان فیکٹری مالکان نے کوڑا کرکٹ کو آگ لگانا معمول بنالیا

شجاع آباد(اظہرتاج قریشی ) شجاع آباد شہر اور گردونواح میں فضائی آلودگی میں اضافہ ہوگیا میونسپل کمیٹی انتظامیہ بھٹہ مالکان فیکٹری مالکان نے کوڑا کرکٹ کو آگ لگانا معمول بنالیا دھواں سے شہری گلے اور سانس کی بیماریوں میں مبتلا ہونے لگے افسران بھی خاموش تماشائی بن گئے عوامی وسماجی حلقوں سول سوسائٹی کے نمائندوں اور شہریوں کا اسسٹنٹ کمشنر سلمان ظفر چیف آفیسر محمد عمر مختیار سے نوٹس لینے کا مطالبہ تفصیلات کے مطابق شجاع آباد شہر اور گردونواح میں فضائی آلودگی میں اضافہ بھٹہ مالکان فیکٹری مالکان اور میونسپل کمیٹی شعبہ صفائی کا عملہ نے کوڑا کرکٹ کو آگ لگانا شروع کردی ہے آگ سے دھواں پورے شہر میں پھیل جاتا ہے جبکہ رہی سہی کثر دھواں چھوڑنے والی فیکٹریوں چنگچی رکشوں اور ہیوی گاڑیوں نے پوری کر رکھی ہے میونسپل کمیٹی کے عملہ نے شہر بھر سے کوڑا کرکٹ اٹھانے کی بجائے وہی پر آگ لگانا معمول بنالیا ہے شہریوں کا میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہنا تھا کہ ایک طرف تو حکومت پنجاب نے سموگ کم کرنے کے لیے کروڑوں روپے لگاکر آ گاہی مہم شروع کی ہوئی ہے لیکن میونسپل کمیٹی انتظامیہ اس کے برعکس کام کر رہی ہے زہریلا دھواں سموگ کا باعث بن رہا ہےشہریوں عوامی وسماجی حلقوں سول سوسائٹی کے نمائندوں نے کمشنر ڈپٹی کمشنر ملتان اسسٹنٹ کمشنر سلمان ظفر چیف آفیسر محمد عمر مختیار سے کاروائی کرنے کا مطالبہ کیا ہے

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button