کرائمز

شجاع آباد تھانہ سٹی میں کھلی کچہری بند کمرے کی کچہری میں تبدیل

شجاع آباد(اظہرتاج قریشی) شجاع آباد تھانہ سٹی میں کھلی کچہری بند کمرے کی کچہری میں تبدیل، تھانہ سٹی کے خلاف شکایات کے انبار، سائلین اور صحافیوں نے سی پی او کو بتایا کہ تھانہ سٹی میں جھوٹے مقدمات کا اندراج کیے جاتے ہیں صحافیوں اور پولیس کا چولی دامن کا ساتھ ہے، آئی جی پنجاب کی جانب سے احکامات ہیں کہ سائلین کے مسائل مکمل رازداری کے ساتھ بند کمرے میں سنے جائیں، صادق ڈوگر تفصیلات کے مطابق آئی جی پنجاب کی ہدایات کی روشنی میں سی پی او ملتان صادق علی ڈوگر کی جانب سے تھانہ سٹی شجاع آباد میں کھلی کچہری کا انعقاد کیا گیا۔ کھلی کچہری میں تھانہ سٹی کے ایس ایچ او علیم حیدر کے خلاف سائلین نے شکایات کےانبار لگا دیے تھانہ سٹی کی حددو میں میں موٹر سائیکل چوری اور دیگر وارداتوں میں اضافہ ہوا ہے شہری نے سی پی او کو شکایت کی تھانہ سٹی کرپشن کا گڑھ بنا ہوا ہے۔ 3 سال قبل شادی میں آتش بازی کرنے کے الزام میں میرے حقیقی بھائی پر مقدمہ درج ہوا جو بعد میں خارج ہو گیا مگر اب جیسے ہی آتش بازی کے سامان کی فروخت کے خلاف کریک ڈاون ہوا تو میرے اسی حقیقی بھائی عمیر قریشی کو فروٹ کی ریڑھی سے فروٹ فروخت کرتے ہوئے گرفتار کر کے آتش بازی کا سامان فروخت کرنے کا مقدمہ درج کر دیا گیا۔ اس کا چالان کر کے پیش کرنے اور ضمنی کی کاپی نکالنے کی مجھ سے رشوت وصول کی گئی تھانہ سٹی میں ٹاوٹ مافیا کا راج قائم گلدستے سسٹم تبدیل نہ ہو سکا ایس پی صدر شمس خان کو احکامات جاری کیے کہ ان شکایات کا فوری ازالہ کیا جائے تاجر برداری صرافہ برداری سمیت عمائدین شہر، صحافیوں نے شرکت کی سی پی او ملتان صادق ڈوگر ایک گھنٹہ سائلین کی شکایات سننے کے بعد روانہ ہو گئے#

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button