کرائمز

پولیس وردیوں میں ملبوس ڈاکووں کا بیوپاری کے گھر کا صفایا

مصطفی آباد/للیانی(حمید قصوری )نواحی گائوں دفتوہ میں پولیس وردیوں میں ملبوس ڈاکوئوں کی لوٹ مار ،تین پولیس وردیوں میں اور تین سول کپڑوں میں ڈاکو دیوار پھلانگ کر بیوپاری کے گھر داخل ہوئے ,بیوپاری اقبال کو جگا کر بیٹے کے بارے میں پوچھا کہ کدھر ہے ؟باپ اور بیٹے کو یرغمال بنا کرپہلے بھینس چوری کا الزام لگایا اس کے بعد عورتوں پر بھی بے تحاشا تشدد کرنے کے سب کو کمروں میں بند کر دیا ۔اقبال اور اس کے بیٹے الیاس پر الگ کمرے میں بند کر کے تشدد کرتے رہے ،گھر سے بیس لاکھ روپے نقدی اور پونا تولہ سونا لوٹ کر فرار ہو گئے ،اطلاع ملنے پر تھانہ مصطفی آباد پولیس موقع پر پہنچ گئی ۔بیوپاری اقبال کا کہنا ہے کہ مجھے اور میرے اہلخانہ کو تشدد کا نشانہ بنانے اور میری جمع پونجی لوٹنے والوں کو گرفتار کیا جائے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button