کرائمز

ڈکیتی مزاحمت پر پولیس ملازم گولی لگنے سے شدید زخمی

واربرٹن(نامہ نگار) واربرٹن میں ڈکیتی کی وارداتوں میں اضافہ مزاحمت پر پولیس ملازم گولی لگنے سے شدید زخمی،چوری ڈکیتی کی بڑھتی وارداتوں پر شہریوں میں تشویش کی لہر دوڑ گئی اعلیٰ حکام سے فوری نوٹس لینے کا مطالبہ۔بتایا گیا ہے واربرٹن اور گردونواح میں ڈاکوؤں کے خطرناک گروہ نے لوٹ مار کے بعد فائرنگ کر کے قتل اور شدید زخمی کر کے شہریوں میں خوف و ہراس پیدا کر کے رکھ دیا ہے گزشتہ شب المدینہ میڈیکل سٹور پر چار کس نامعلوم ڈاکوؤں نے سوا لاکھ روپے سے زائد نقدی لوٹ لی لوٹ مار کر کے فرار ہونے لگے تھے کہ مزاحمت پر پولیس ملازم واصف کو گولی مارکر شدید زخمی کر دیا اور فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے واضح رہے کہ تین دن قبل ڈکیتی واردات میں نوڈیرو لاڑکانہ سے آئے یاتری کو ڈاکوؤں نے فائرنگ کر کے قتل کر دیاگیا تھا شہر اور گردونواح میں لوٹ مار کا سلسلہ عروج پر پہنچ چکا ہے پولیس مکمل طور پر بے بس دکھائی دےرہی ہے عوامی سماجی حلقوں نے اعلیٰ حکام سے فوری نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button