رقبہ بیوی کے حق مہر میں دینے پر بھائی اور بھتیجے جان کے دشمن بن گئے
گڑھاموڑ (محمدرشیدبھٹی)رقبہ بیوی کے حق مہر میں دینے پر بھائی اور بھتیجے جان کے دشمن بن گئے،میلسی گھر چھوڑ کر اپنے سسرال ظہیر آباد شہید میں رہائش پذیر ہوں،بے اولاد ہونے کی وجہ سے بھائی اور بھتیجے رقبہ چھیننے کیلئے جان سے مارنے اور ناجائز مقدمات میں پھنسانے کی دھمکیاں دینے لگے ہیں۔ اعلیٰ حکام تحفظ فراہم کریں نذر محمد چوغطہ کی میڈیا سے گفتگو تفصیل کے مطابق موضع ظہیر آبا د کے رہائشی نذر محمد چوغطہ نے شفیق احمد،زوہیب احمد، حسیب احمد کے ہمراہ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ میری رہائش میلسی شہر میں تھی میرے بھائی عزیز احمد اور بھیجے آصف، قاسم، رمضان نے میلسی شہر میں موجود ساڑھے چار مرلہ پلاٹ اور 4مرلہ رہائشی جگہ اور دکانوں پر ناجائز قبضہ کر رکھا تھا جس کو ڈی پی او وہاڑی منصور امان نے کھلی کچہری میں پولیس تھانہ میلسی اورایس ڈی پی کو احکامات جاری کیئے جس پر پولیس تھانہ میلسی نے میرا رقبہ ساڑھے چار مرلہ پلاٹ اور رہائشی 4مرلہ اور دکانیں واگزار کروا دیں میری اولاد نہ ہونے کی وجہ سے میں نے مکان اور پلاٹ میلسی عدالت میں جج صاحب کے سامنے بیان دیکر اپنی بیوی سعید بی بی کو حق مہر میں دے دیا ہے اور ظہیر آباد شہید میں سسرال کے پاس رہائش پذیر ہوں۔ رقبہ چھیننے کیلئے بھائی عزیز احمد اور بھتیجے میری جان کے دشمن بن گئے ہیں۔مجھے ناجائز مقدمات میں پھنسانے اور عدالتوں میں کیس کرنے اور جان سے مارنے کی دھمکیاں دینے لگے ہیں۔ میر ی ڈی پی وہاڑی منصور آمان اور وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف صاحبہ سے اپیل ہے کہ مجھے تحفظ فراہم کیا جائے۔