کرائمز

سیالکوٹ :خطرناک اشتہاریوں کو گرفتار کرکے وطن واپس لایا جا رہا ہے

سیالکوٹ( لیڈی رپورٹر روبی طارق ) سپیشل آپریشن سیل اور انٹرپول کی مشترکہ کاروائی، ایک اور خطرناک سیالکوٹ کا اشتہاری مجرم متحدہ عرب امارات سے گرفتار۔ رواں سال بیرون ممالک سے گرفتار اشتہاری مجرمان کی مجموعی تعداد 93 ہوگئی۔اشتہاری مجرم نے سیالکوٹ میں ایک شخص کو اغواء کرنے کے بعد قتل کیا اور بیرون ملک فرار ہو گیا۔ سیالکوٹ پولیس نے اشتہاری کے ریڈ وارنٹ جاری کروائے اور متحدہ عرب امارات سے گرفتار کر لیا۔ایف آئی اے اور انٹرپول کی مدد سے دیگر خطرناک اشتہاریوں کو گرفتار کرکے وطن واپس لایا جا رہا ہے۔ گرفتار اشتہاریوں کو قانونی کاروائی مکمل کرنے کے بعد قرار واقعی سزائیں دلوائی جا رہی ہیں۔ آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button