پاکستان کو ہلکا سمجھنے والے اسکی صلاحیتوں سے ناواقف ہیں:عشرت العباد
کراچی (ہما خان ) پاکستان کی آئیڈیاز دفاعی نمائش پوری پاکستان کا فخر ہے۔ پاکستان کو ہلکا سمجھنے والے اسکی صلاحیتوں سے ناواقف ہیں۔ ہم ایٹم بم بنا سکتے ہیں اور دنیا کی ہر شیطانی قوت سے نمٹنے کی صلاحیت رکھتے ہیں۔ دفاعی نمائش صرف ایک ٹائٹل ہے ہم دنیا کی سب سے مضبوط فوج ہیں جسکا جزبہ اللہ اکبر کے نعرے سے دگنا ہوجاتا ہے۔ ڈاکٹر عشرت العباد ۔۔۔ڈاکٹر عشرت العباد نے کہا ہے کہ پاکستان کی آئیڈیاز دفاعی نمائش پوری پاکستان کا فخر ہے۔ پاکستان کو ہلکا سم جھنے والے اسکی صلاحیتوں سے ناواقف ہیں۔55سے زائد ملکوں نے سامان حرب کو خریدنے کے احکامات دیئے۔ فوج نے ملکی معاشی حالات کی بہتری کے لئے فعال کردار ادا کیا۔ پاکستانی افواج پاکستان کے لئے قابل فخر اور اسکی استعدادی قوت دنیا بھر میں تسلیم کی جاتی ہے ہم ایٹم بم بنا سکتے ہیں اور دنیا کی ہر شیطانی قوت سے نمٹنے کی صلاحیت رکھتے ہیں۔ دفاعی نمائش صرف ایک ٹائٹل ہے ہم دنیا کی سب سے مضبوط فوج ہیں جسکا جزبہ اللہ اکبر کے نعرے سے دگنا ہوجاتا ہے۔ ہماری ملک کی فوج دنیا کی مثالی فوج ہے اسکی جدید ٹیکنا لوجی کی گونج سے اندرونی اور بیرونی دشمن دونوں کے ہاتھ پاؤں پھول گئے ہیں۔ قوم کو اپنی فوج اور اسکی صلاحیتوں سے یہ بتانیکی ضرورت نہیں کہ دہشت گرد ہماری فوج کی وجہ سے انجام کو پہنچ رہے ہیں۔ کوئی بھی فوج اور عوام کو سامنے لا کر کھڑا نہیں کرسکتا بلکہ ایسا عمل کرنے والے عبرت کا نشان بن جائیں گے۔ انہوں نے کامیاب نمائش اور فوج کیت مثالی جزبے پر چیف آف آرمی اسٹاف، فورسز کے سربراہان، پاکستان آرڈینینس فیکٹری اور وزیر اعظم م، وزیر دفاع مبارکباد کے مستحق ہیں۔ آرمی چیف پر فخر کرتے ہیں۔ ہم میزائل، جدید ڈرون، ٹینک، بیلاسٹک میزایل سمیت ہر جدید سہولت سے آراستہ ہیں ہمارے ڈرون امتیازی خصوصیات کے حامل ہیں۔ پاکستان کی فوج اور عوام لازم وملزوم ہیں ہمارا سامان حرب دنیا بھر سے بہتر ہے پاکستان کے جوان صلاحیتوں کے جوہر سے ملک کی تقدیر بدل سکتے ہیں۔ کراچی کے عوام کو بھی ملک بھر کے عوام کے ساتھے مبارکباد۔ اس نمائش نے دنیا بھر میں پاکستان کے امن اور سیکورٹی کی تاریخی مثال قائم کی۔ بھارت کے منہ پر طماہنچہ ہے جو چیمپئن رافی سے راہ فرار اختیار کرکے فاشسٹ ملک ثابت ہورہا ہے۔ 55ممالک کا دفاعی نمائش میں پاکستان پر اعتماد اسکے لئے تازیانہ عبرت ہے۔ بہتر ہے کہ وہ معافی مانگے اور Champion ٹرافی میں شرکت کرکے ہندوتو ازم کے خول سے باہر نکلے۔