کرائمز

پولیس انصاف کی بجائےغریبوں کے گھروں پر قبضہ کرنے لگ گئی

گوجرانوالہ (رانا عبدالغفار خاں )پولیس حسب روایت انصاف تو فراہم نہ کر سکی اُلٹا غریبوں کے گھروں پر قبضہ کرنے لگ گئی، دادرسی کیلئے درخواست دائر جبکہ انصاف کے دعویدار سی پی اوگوجرانوالہ بھی انکوائری کرنے سے گریزاں نظر آنے لگے،سائلہ دربدر کی ٹھوکریں کھا رہی ہے کوئی پرسان حال نہ ہے ،تفصیلات کے مطابق تھانہ اروپ کے علاقہ کوٹ اسحاق کی رہائشی خاتون سدرہ گلزار کے گھر چند روز قبل پولیس اہلکارقاسم نذیر،حال مقیم تعینات تھانہ قلعہ دیدار سنگھ،میاں عدنان چوکی انچارج عالم چوک ،زوباریہ اے ایس آئی تھانہ ماڈل ٹائون اورعلی حسین باجوہ سب انسپکٹر تھانہ اروپ خاتون کے بیٹے کا پوچھنے آئے اور لین دین کا بہانہ کر کے گھر میں زبردستی گھس گئے ،گالی گلوچ کرتے رہے ،چادرو چاردیواری کا تقدس پامال کرتے ہوئے گھر کی بڑی بیٹی کو بازو سے پکڑ کر عزت لوٹنے کی کوشش کرتے رہے ،منت سماجت سے عزت بچائی گئی اور سائلہ انکے ڈر سے اپنے بچوں سمیت گھر چھوڑ کر چلی گئی،پولیس ملازمین نے گھر کو خالی دیکھ کر ناجائز فائدہ اُٹھاتے ہوئے قبضہ کر لیا اور گھر کے سارے تالے توڑ کر مسلح آدمی اسلحہ سمیت بٹھا رکھے ہیں ، سائلہ نے انصاف کیلئے پندرادن سے آر پی او آفس، سی پی او آفس درخواست دائرکر رکھی ہے لیکن تاحال کوئی بھی شنوائی نہیں ہو پائی ،تاحال مکان پرپولیس اہلکار قبضہ جمائے بیٹھے ہیں اور سائلہ دربدر کی ٹھوکریں کھا رہی ہے ،انصاف کے دعویدار سی پی او فوٹو سیشن تک محدود ہو کر رہ گئے ہیں ،سائلہ نے وزیر اعلیٰ پنجاب ،آئی جی پنجاب سے اپیل کی ہے کہ اُسے انصاف فراہم کیا جائے اور پولیس اہلکار کے قبضہ سے گھر چھڑوایا جائے اورمحکمہ پولیس میں چھپی کالی بھیڑوں کا قلع قمع کیا جائے تاکہ انصاف کا بول بالا ہو سکے ۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button