کمشنر گوجرانوالہ ڈویثرن کا کمپیوٹرلیب و دیگر شعبہ جات کا معائنہ
گوجرانوالہ(کرائمز پوائنٹ ڈاٹ کام )کمشنر گوجرانوالہ ڈویثرن سید نوید حیدر شیرازی نے ڈپٹی کمشنر نوید احمد کے ہمراہ صنعت زار کا دورہ کیا۔انہوں نے کمپیوٹر لیب کا افتتاح کرنے کے بعد صنعت زار میں قائم سلائی کڑھائی، بیوٹیشن،ہینڈی کرافٹ ،ریزن آرٹ سمیت کمپیوٹرلیب اور دیگرفنی مہارتیں سکھانے کے شعبہ جات کا معائنہ کیا۔ اس موقع پر ڈائریکٹر سوشل ویلفیئر ارشاد وحید ،ڈپٹی ڈائریکٹر محمد نواز ، ڈپٹی ڈائریکٹر تعلقات عامہ منورحسین ،ڈسٹرکٹ مینجر صنعت زار مسسز سمیرا اقبال اور مسسز راحت احسن بھی ان کے ہمراہ تھیں کمشنرسید نوید حیدر شیرازی نے صنعت زار کے انتظامی امور سمیت بچیوں کو ہنر مند بنانے کے لئے شروع کئے گئے مختلف پروگراموں سے متعلق بریفنگ لی۔ انہوں نے کہا کہ خواتین کو روزگار کمانے کے لئے قابل بنانا بہت بڑی نیکی اور صدقہ جاریہ ہے، بچیوں کو مختلف شعبہ جات میں تربیت کے مواقع فراہم کرنا اور ان کے لئے مختلف فنی مہارتیں سکھانے کے پروگرامز اس ادارہ کی افادیت کا منہ بولتا ثبوت ہیں۔انہوں نے کہا کہ بیوٹیشن کا کورس کرنے والی بچیوں کو قریبی بیوٹی پارلرز کا بھی وزٹ کروائیں تاکہ وہ جدید دور کے مطابق پروفیشنل بن کر اپنا پارلر کھولنے کے قابل بن سکیں اس کے علاؤہ بچیوں کو ڈرائیونگ اور دیگر جدید کورسز بھی کروائیں ۔کمشنر سید نوید حیدر شیرازی نے کہا کہ صنعت زار مقامی انڈسٹری اور ٹیوثا سے باہمی رابطے مضبوط کرے اور بچیوں کو وہ کورسز اور چیزیں سکھائیں جن کی مارکیٹ میں کھپت زیادہ ہے۔انہوں نے کہا کہ خواتین کو معاشی لحاظ سے مضبوط کرنے کے لئے مقامی انڈسٹری کا تعاون بے حد ضروری ہے۔ڈپٹی کمشنر نوید احمد نے کہا کہ ضلعی انتظامیہ صنعت زار کو درپیش مسائل کے حل اور اس کے دائرہ کارکو مزید وسعت دینے کے لئے بھرپور معاونت کرے گی۔انہوں نے کہا کہ صنعت زار ڈسٹرکٹ انڈسٹریل ہوم کا ادارہ خواتین کو بااختیار بنانے کے حوالے سے عملی اقدامات کرے اور بچیوں کو بہترین خدمات فراہم کرے تاکہ وہ ہنر مند ہو کر اپنے گھر کو چلانے میں خودکفیل بن سکیں ۔انہوں نے مزید کہا کہ اس ادارے میں زیر تربیت خواتین کو درکار وسائل مہیا کئے جائیں گے، انہوں نے کہا کہ کمپیوٹر کا ہنر سیکھنے والی طالبات کو 20. نئے جدید کمپیوٹر بمعہ چئیرزمہیا کردئیے گئے ہیں جن کا آج باقاعدہ افتتاح کر دیا گیا ہے اس کے علاؤہ بھی ضلعی انتظامیہ ہر ممکن تعاون کرے گی انہوں نے بہترین خدمات کے اعتراف میں مینجر صنعت زار اور سٹاف کو شاباش دی