پی ٹی آئی احتجاج 1150ملزمان کو عدالت پیش کردیا گیا
راولپنڈی(رپورٹ :حیدر شاہ ) پی ٹی آئی احتجاج میں گرفتار ساڑھے 11 سو ملزمان کی عدالت پیشی، 8 گھنٹوں تک سماعت،:24 نومبر کو پی ٹی آئی احتجاج کے دوران گرفتار ساڑھے 11 سو ملزمان کو عدالت پیش کردیا گیا۔،انسداد دہشت گردی عدالت کے جج امجد علی شاہ نے مقدمات کی سماعت کی۔پراسیکیوشن کی جانب سے ظہیر شاہ، رانا سعادت عدالت میں پیش ہوئے جب کہ پی ٹی آئی کی لیگل ٹیم بھی عدالت میں مقدمات کی پیروی کے لیے موجود تھی۔،انسداد دہشت گردی عدالت راولپنڈی میں مقدمات کی سماعت 8 گھنٹوں سے زائد جاری رہی۔،اٹک اور چکوال سے گرفتار ساڑھے 11 سو ملزمان کو عدالت پیش کیا گیا۔،گرفتار ملزمان میں 18 سال سے کم عمر نوجوانوں کو عدالت نے مقدمات سے ڈسچارج کردیا۔،مقدمات میں نامزد بیمار، ضعیف اور معذور افراد کو بھی مقدمات سے ڈسچارج کردیا گیا۔،گرفتار ملزمان میں سے بیشتر ملزمان کا جسمانی ریمانڈ پولیس نے حاصل کرلیا ہے۔،عدالت نے گرفتار ملزمان میں سے کچھ ملزمان کو جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیج دیا ہے۔