کرائمز

جمشید کوارٹر، موٹر سائیکل لفٹنگ گروہ عادی ملزمان گرفتار

جمشید کوارٹر کراچی (مرید حسین باجوہ )ڈسٹرکٹ ایسٹ پولیس نے موٹر سائیکل لفٹنگ گروہ کو گرفتار کرلیا۔تھانہ جمشید کوارٹرز پولیس نے خفیہ اطلاع پر جہانگیر روڈ انکوائری آفس کے قریب کارروائی کرکے موٹر سائیکل لفٹنگ میں ملوث 05 ملزمان کو گرفتار کیا۔ملزمان کراچی کے مختلف علاقوں سے موٹر سائیکلیں چوری کر کے اس کے پارٹس / پُرزے کھول کر فروخت کیا کرتے تھے۔گرفتار ملزمان کے قبضے سے تین عدد سرقہ شدہ موٹر سائیکلز ، چار عدد انجن/چیچز ، دو مڈگارڈ ، ایک سائلنسر اور ایک موٹر سائیکل کی ٹینکی برآمد ہوئی۔برآمدہ موٹر سائیکلز کی سرقیدگی کا مقدمہ تھانہ جمشید کوارٹرز ، تھانہ نیو ٹاؤن اور تھانہ سولجر بازار میں درج ہے۔گرفتار ملزمان کو ضابطے کے تحت گرفتار کیا گیا، جبکہ مزید تفتیش / انٹیروگیشن کے لیے AVLC حکام کے حوالے کیا جائے گا۔گرفتار ملزمان میں سید محمد عماد ولد سید عمران الحق، مدثر ولد مبشر، طاہر ایوب ولد محمد ایوب، خالد ولد محمد اشرف اور راشد ولد جہانگیر شامل ہیں۔گرفتار ملزمان عادی جرائم پیشہ ور ہیں اور قبل از بھی کراچی کے مختلف تھانہ جات سے پولیس مقابلہ، ڈکیتی، ناجائز اسلحہ اور موٹر سائیکل لفٹنگ جیسے مقدمات میں گرفتار ہوکر جیل جا چکے ہیں۔ترجمان ایسٹ پولیس

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button