کرائمز
پی آئی بی پولیس کارروائی ، گٹکا ماوا فروش ملزمان گرفتار
ایسٹ / کراچی (مرید حسین باجوہ )تھانہ پی آئی بی پولیس نے گٹکا ماوا فروش ملزمان کو گرفتار کرلیا،پولیس نے خفیہ اطلاع پر کارروائی کرکے دو ملزمان کو گرفتار کیا،ملزمان کے قبضے سے (45 پڑیاں وزنی 03 کلو) تیار مضرِ صحت گٹکا ماوا اور فروختگی کی رقم برآمد،ملزمان کے خلاف سندھ گٹکا ماوا ایکٹ کے تحت مقدمہ درج، ملزمان کا کرمنل ریکارڈ حاصل کیا جا رہا ہے،گرفتار ملزمان میں مومن ولد سلیم مسیح اور سلیمان ولد راجہ مسیح شامل ہیں،ترجمان ایسٹ پولیس۔