مدینہ کالونی ، اقدام قتل کے مقدمہ میں مطلوب اشتہاری ملزم گرفتار
مدینہ کالونی (مرید حسین باجوہ )شادی کی تقریب میں فائرنگ کرکے بچے سمیت 03 افراد کو زخمی کرنے والا ملزم اور اقدام قتل کے مقدمہ میں مطلوب اشتہاری ملزم گرفتار ۔ ایس ایس پی انوسٹی گیشن ڈسٹرکٹ کیماڑی،تفتیشی ٹیم تھانہ پاک کالونی نے فائرنگ کر کے بچے سمیت 03 افراد کو زخمی کرنے میں ملوث ملزم کو گرفتارکر لیا،فائرنگ کا واقعہ مورخہ 2024-11-03 کو پاک کالونی کے علاقے میانوالی کالونی میں شادی کی تقریب میں دو گروپوں کے درمیان تصادم کے دوران پیش آیا تھا،فائرنگ کے نتیجے میں 1- امان اللہ خان نیازی، 2- عامر عمر 16 سال اور 3- شہزاد عمر 12 سال زخمی ہوگئے تھے،واقعہ کا مقدمہ الزام نمبر 518/2024 بجرم دفعہ 324/34 ت پ نامعلوم ملزمان کے خلاف درج کیا گیا تھا،تفتیشی ٹیم تھانہ پاک کالونی نے SIO انسپکٹر سجاد کی سربراہی میں تکنیکی بنیادوں پر کاروائی کرتے ہوئے فائرنگ میں ملوث ایک ملزم عبد الرؤف نیازی کو گرفتارکر لیا۔ ایس ایس پی انوسٹی گیشن ڈسٹرکٹ کیماڑی