کرائمز

گڑھا موڑ ،411افراد گرفتار، بھاری مقدار میں اسلحہ و شراب برآمد

گڑھاموڑ( محمدرشیدبھٹی)پٹرولنگ پولیس ملتان ریجن نے ماہ نومبر2024میں جرائم پیشہ افراد کےخلاف کریک ڈاوٴن کرتے ہوے411افراد گرفتارکرکے شراب ومنشیات فروشوں اورناجائز اسلحہ رکھنے والواں کے خلاف متعلقہ تھانوں میں مقدمات درج کرواکے ان کے قبضہ سے بھاری مقدار میں اسلحہ اور شراب برآمدکر لی۔ایس پی سلیم خان نیازی ہائی ویزکوجرائم سے پاک کرنا میری اولین ترجیح ہےاورلاءاینڈ آرڈرکی خلاف ورزی کرنے والوں سے سختی سے نمٹا جا رہا ہے۔ پولیس ایپ کے ذریعے سے508314عدد اشخاص کو چیک کیاگیا،اور 185706عدد گاڑیوں کو چیک کیا گیا۔(محمد سلیم خان نیازی،ایس پی پٹرولنگ پولیس ملتان ریجن)ترجمان پٹرولنگ پولیس کے مطابق ماہ نومبر2024 میں پٹرولنگ پولیس ملتان ریجن (محمد سلیم خان نیازی،ایس پی پٹرولنگ پولیس ملتان ریجن) کے زیرنگرانی مختلف نوعیت کے411 مقدمات درج کرکے سینکڑوں ملزمان پابند سلاسل کیے۔شراب ومنسیات فروشوں کے خلاف45 مقدمات درج کرکے1005لیٹر شراب،250گرام چرس برآمد کی۔ناجائز اسلحہ رکھنے والوں کے خلاف18 مقدمات درج کر کے مجرمان اشتہاری میں Aکٹگیری04،Bکٹگیری کے 49اور عدلتی مفروان میں Aکٹگیری 04اورBکٹگیری کے43 عددگرفتار،01عددرایفل7mm،گن01عدد،14عددپسٹل معہ74عددگولیاں،03عددگمشدہ بچوں کو انکےلواحقین/ ورثاء تک پہنچایا گیا،ہائی وے پر سفر کرنے والے افراد کو مختلف نوعیت کی 1260 ہیلپس فراہم کیں،151ناجائز تجاوزات کا خاتمہ بھی کروایا۔مذید01عدد کار،15عدد چوری شدہ موٹر سائیکلیں برآمد کی ۔محمد سلیم خان نیازی،ایس پی پٹرولنگ پولیس ملتان ریجن نے اچھی کارکردگی دکھانے والے افسران وملازمان کو انکی حوصلہ افزائی کے لیے تعریفی سرٹیفکیٹ اور انعامات سے بھی نوازا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button