ملزم دوران ریمانڈ دل کو دورہ پڑنے کی وجہ سے جان کی بازی ہار گیا
ساہیوال (کرائمز پوائنٹ ڈاٹ کام )تھانہ یوسف والہ پولیس کی حیراست میں ملزم دوران ریمانڈ دل کو دورہ پڑنے کی وجہ سے جان کی بازی ہار گیا ،ساہیوال پولیس تھانہ یوسف والہ نے زیر حراست ملزم کا ریمانڈ عدالت سے حاصل کیا تھانہ سول لائن میں ملزم کی طبیعت خراب ہو گئی جس پر پولیس نے فوری طور پر ملزم کو ڈی ایچ کیو حاجی عبد القیوم ہسپتال منتقل کیا ،زیر حراست ملزم دل کا دودہ پڑنے کی وجہ سے جان کی بازی ہار گیا ، گورنمنٹ حاجی عبد القیوم ہسپتال پہنچنے سے پہلے ملزم دم توڑ گیا ، ڈاکٹرز نے ملزم کی موت کی تصدیق کر دی ، ملزم ڈکیتی کی مختلف وارداتوں میں ملوث تھا اور عدالتی ریمانڈ پر پولیس کی حیراست میں تھا ،ڈی ایچ اے کیو گورنمنٹ حاجی عبد القیوم ہسپتال میں ضلع بھر کے ایس ایچ اوز اور ڈی ایس پی رانا افتخار اور ڈی ایس پی صدر سرکل سمیت پولیس کی بھاری نفری موجود